لاہور(ایچ آراین ڈبلیو) پنجاب بھر میں آؤٹ ڈور ڈرون اُڑانے پر عائد پابندی میں 30 دن کی توسیع کر دی گئی ہے۔جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر میں کھلے مقامات پر ڈرون کے استعمال پر پابندی برقرار رہے گی۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ شادی ہالز اور مارکیز کے اندر ہونے والی تقریبات میں چھوٹے ڈرون کے محدود استعمال کی اجازت ہوگی۔
حکام کے مطابق یہ اقدام سیکیورٹی اور حفاظتی خدشات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔


