کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) سندھ حکومت نے اہم انتظامی فیصلے کے تحت صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ کے صاحبزادے بیرسٹر غلام شبیر شاہ کو نیا پراسیکیوٹر جنرل سندھ مقرر کر دیا ہے۔
اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق بیرسٹر غلام شبیر شاہ اس سے قبل ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل سندھ کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔حکام کے مطابق نئی تقرری کے بعد وہ صوبے میں قانونی امور اور پراسیکیوشن کے نظام کی نگرانی کریں گے۔


