کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے عظیم روحانی بزرگ سید عبداللہ شاہ غازی کے 1296ویں عرس مبارک کے موقع پر پیر 8 جون کو کراچی میں مقامی تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔اعلامیے کے مطابق اس روز کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کے ماتحت تمام دفاتر بند رہیں گے۔
حکام کے مطابق یہ تعطیل عرس کی تقریبات کے پیش نظر مقامی سطح پر کی گئی ہے تاکہ زائرین اور انتظامی امور کو بہتر انداز میں سنبھالا جا سکے۔


