لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے چاچا کرکٹ کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔چاچا کرکٹ کئی دہائیوں سے اسٹیڈیم میں آکر پاکستان کرکٹ ٹیم کو سپورٹ کر رہے ہیں تاہم اب انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف سیریز کو اپنی آخری سیریز قرار دیا ہے۔
پی سی بی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ چاچا کرکٹ ایک فین سے بڑھ کر ہیں، انہوں نے ہمیشہ پاکستان کرکٹ کو سپورٹ کیا۔


