21

پیپلزپارٹی پسماندہ طبقے کی نمائندگی کرنے والی واحد سیاسی جماعت ہے

اسکردو(ایچ آراین ڈبلیو)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نےکہا ہےکہ ایران جنگ کے نتیجے میں معاشی بحران پیدا ہوا ہے، صرف پیپلزپارٹی ملک کے معاشی مسائل حل کرسکتی ہے، پاکستان کی امن کی کوشش پر ہمیں فخر ہے۔

اسکردو میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ پچھلے الیکشن میں گلگت بلتستان (جی بی) کا دورہ کیا، گلگت بلتستان کے اضلاع میں جتنا میں آیا ہوں اتنا کوئی اور سیاستدان نہیں آیا، ایران میں بچوں کے اسکول میں میزائل مارا گیا، بیدردی سے عالمی قانون توڑتے ہوئے آیت اللہ علی خامنہ ای کو شہید کیا گیا، پچھلے الیکشن میں خوشی کا ماحول تھا،اس الیکشن میں سوگ کا ماحول ہے، ایران میں خامنہ ای کو شہید کیا گیا، ان حالات میں یہاں انتخابی مہم چلانا مناسب نہیں سمجھا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ ظلم ایران تک محدود نہیں فلسطین میں بھی لوگوں کو شہید کیا گیا، دعا گو ہیں جنگ کے خاتمے کے لیے فیلڈ مارشل کی کوششیں کامیاب ہوں، امن کوششیں کامیاب ہونا ضروری ہے، ایران کے ساتھ دنیا بھر کے عوام جنگ کا بوجھ اٹھا رہے ہیں۔

بلاول کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی پسماندہ طبقے کی نمائندگی کرنے والی واحد سیاسی جماعت ہے ، یہ کیسی معاشی پالیسی اور ترقی ہےکہ امیر ،امیرتر ہو، بی آئی ایس پی اسلام آباد کا وہ واحد ادارہ ہے جو ہر غریب کے گھر تک پہنچتا ہے، بی آئی ایس پی کے خلاف سیاسی جماعتوں کی سازشیں ناکام ہوں گی، بدقسمتی ہے حکمراں بینظیرانکم سپورٹ پروگرام ختم کرنا چاہتےہیں، ہم بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو بچائیں گے، اس بجٹ میں بینظیر انکم سپورٹ فنڈ میں وزیراعظم سے اضافہ کروائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں