کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)باغ کورنگی کراچی کے قریب عوامی کالونی پولیس اور موٹرسائیکل سوار ڈکیتوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
پولیس کے مطابق گشت کے دوران اطلاع ملنے پر اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کا تعاقب کیا۔ اس دوران ڈکیتوں نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی۔
جوابی کارروائی میں پولیس کی فائرنگ سے ایک ڈکیت شدید زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، جبکہ اس کا ایک ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فونز، موٹرسائیکل اور دیگر مسروقہ سامان برآمد ہوا ہے۔
زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ اس کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔


