لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)ماڈل ٹاؤن لاہور میں ایک گھریلو ملازمہ کی ہلاکت کے واقعے پر پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ابتدائی معلومات کے مطابق 19 سالہ گھریلو ملازمہ کی طبیعت ایک نجی کلینک میں بگڑنے کے بعد اسے سروسز ہسپتال لاہور منتقل کیا گیا، جہاں وہ جانبر نہ ہو سکی۔
پولیس کے مطابق واقعے کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور اہل خانہ کے بیانات بھی ریکارڈ کیے جا رہے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ حتمی حقائق تفتیش مکمل ہونے کے بعد سامنے آئیں گے۔پولیس نے واقعے کی مکمل اور شفاف تحقیقات کی یقین دہانی کروائی ہے۔


