11

ایف آئی اے کی بڑی کارروائی، ساہیوال سے انسانی اسمگلر گرفتار

ساہیوال(ایچ آراین ڈبلیو)فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی کے کمپوزٹ سرکل ساہیوال نے کارروائی کرتے ہوئے ایک انسانی اسمگلر کو گرفتار کر لیا ہے۔

گرفتار ملزم کی شناخت محمد افضل ولد نثار حسین، سکنہ فرید ٹاؤن، تحصیل و ضلع ساہیوال کے طور پر ہوئی ہے۔ ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 99/2026 تھانہ ایف آئی اے ساہیوال میں درج ہے، جس میں امیگریشن آرڈیننس 1979 کی دفعہ 17/22 شامل ہے۔

تحقیقات کے مطابق ملزم نے شکایت کنندہ اور اس کے دوست کو برطانیہ میں ملازمت اور ورک ویزہ دلوانے کا جھانسہ دے کر مجموعی طور پر ایک کروڑ 14 لاکھ روپے ہتھیا لیے۔ تاہم رقم وصول کرنے کے باوجود وہ متاثرین کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہا اور نہ ہی رقم واپس کی۔

ایف آئی اے نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ بیرون ملک ملازمت یا امیگریشن کے لیے صرف مستند اور قانونی ذرائع اختیار کریں اور کسی بھی شخص یا ایجنٹ کو رقم دینے سے قبل اس کی قانونی حیثیت کی مکمل تصدیق ضرور کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں