کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ کراچی معین الدین وانی کو ملنے والی خفیہ اطلاع پر کلکٹریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ کراچی کی سپر ھائی وے پر قائم چیک پوسٹ پر تعینات کسٹمز کے عملے نے اندرون سندھ سے کراچی آنے والے ڈمپر ٹرک رجسٹریشن نمبر TAF-329 کے ذریعہ مضر صحت چھالیہ ریتی بجری کے نیچے چھپا کر اسمگلڈ کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 66لاکھ روپے مالیت کی 6.6 ٹن(6600کلو) چھالیہ کے 330 بیگ برامد کر کے اپنی تحویل میں لے کر اسمگلنگ میں استعمال 2 کروڑ روپے مالیت کے ڈمپر ٹرک سمیت ضبط کیا ھے، ضبط شدہ چھالیہ اور ڈمپر کی کل مالیت 2کروڑ 66 لاکھ روپے ھے ،
برآمد شدہ چھالیہ اور ڈمپر ٹرک کو ASO کے گودام منتقل کردیا گیا ھے ، کسٹمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر مزید قانونی کارروائی جاری ھے
88


