4

تربت: کالعدم بی ایل اے (بشیر زیب گروپ) کی کمانڈر شہناز بلوچ سے اہلخانہ کی مکمل لاتعلقی، پریس کانفرنس میں اہم انکشافات

**تربت (ایچ آراین ڈبلیو)** – کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی (BLA) بشیر زیب گروپ کی مبینہ خاتون کمانڈر شہناز بلوچ کے اہلخانہ اور قریبی رشتہ داروں نے پریس کلب میں باقاعدہ طور پر اس سے اور اس کی تمام سرگرمیوں سے مکمل لاتعلقی کا اعلان کر دیا ہے۔

تربت پریس کلب میں ایک ہنگامی پریس کانفرنس کے دوران فتنہ الہندوستان کی دہشت گرد شہناز بلوچ کی والدہ رخسانہ، ان کے دادا اور ماموں نے میڈیا کو بتایا کہ شہناز بلوچ انتہائی کم عمری میں ہی عمان منتقل ہو گئی تھی اور گزشتہ تقریباً 12 برس سے خاندان کا اس کے ساتھ کسی قسم کا کوئی رابطہ یا تعلق نہیں ہے۔

شہناز بلوچ کی والدہ نے صحافیوں کے سامنے انکشاف کیا کہ ان کی بیٹی کے والد اس وقت انتقال کر گئے تھے جب شہناز کی عمر محض 9 ماہ تھی۔ انہوں نے واضح کیا کہ خاندان کو کبھی بھی اس کی کسی بھی قسم کی شدت پسند سرگرمی، ملک دشمن عناصر یا کسی بھی کالعدم تنظیم کے ساتھ روابط کے حوالے سے کوئی معلومات یا علم نہیں تھا۔

پریس کانفرنس کے دوران شہناز بلوچ کے چچا اور دیگر قریبی رشتہ داروں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ ان کے پورے خاندان کا شہناز بلوچ کے کسی بھی قول، فعل، بیان یا شرپسندانہ سرگرمی سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا خاندان محبِ وطن اور پرامن پاکستانیوں پر مشتمل ہے، اور ہم ہمیشہ سے پاکستان کے قانون، آئین اور ریاستی اداروں کا تہہ دل سے احترام کرتے آئے ہیں اور مستقبل میں بھی اس پر قائم رہیں گے۔

**انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے ہماری آواز بنیں!**

دنیا کے نمبر 1 ہیومن رائٹس پورٹل **HRNW** کی مدد کریں۔ مظلوموں کی آواز بننے اور انسانی حقوق کے فروغ کے لیے اس لنک پر کلک کر کے ہمیں سپورٹ کریں:

[https://www.hrnww.com/?page_id=1083](https://www.google.com/search?q=https://www.hrnww.com/%3Fpage_id%3D1083)

اپنا تبصرہ بھیجیں