**کراچی (ایچ آراین ڈبلیو)** – کراچی کے علاقے گلشنِ حدید میں گھریلو ناچاقی پر ایک انتہائی افسوسناک اور دلخراش واقعہ پیش آیا ہے، جہاں سگے بیٹے اور بیوی نے مبینہ طور پر ہتھوڑے کے وار کر کے گھر کے سربراہ کو بے دردی سے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ اسٹیل ٹاؤن تھانے کی حدود گلشنِ حدید فیز 2 میں پیش آنے والے اس اندوہناک واقعے پر ایس ایس پی ملیر ڈاکٹر عبدالخالق نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دینے کی ہدایت جاری کیں۔ ایس ایچ او اسٹیل ٹاؤن نے پولیس ٹیم کے ہمراہ جدید تکنیکی معلومات اور سائنسی شواہد کی مدد سے کارروائی کرتے ہوئے مقتول کی مبینہ قاتل بیوی اور بیٹے کو کامیابی سے گرفتار کر لیا، جن کی شناخت صلاح الدین ولد انوار خان اور کبریٰ زوجہ انوار خان کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ابتدائی تحقیقات اور تفتیش کے دوران گرفتار ماں اور بیٹے نے اعترافِ جرم کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ یہ ہولناک واقعہ آپس کے شدید گھریلو لڑائی جھگڑے کے دوران غصے میں آنے کے باعث پیش آیا، جس میں ملزم صلاح الدین نے اپنے والد انوار خان پر ہتھوڑے سے پے در پے وار کر کے انہیں شدید زخمی کیا اور وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گئے تھے۔ پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد گرفتار ملزمہ کبریٰ بی بی اور ان کے بیٹے صلاح الدین کو مزید قانونی کارروائی، ٹھوس شواہد اکٹھے کرنے اور تفصیلی انٹروگیشن کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا ہے، جبکہ واقعے کے دیگر محرکات جاننے کے لیے مزید تفتیش کا عمل تیزی سے جاری ہے۔
—
**انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے ہماری آواز بنیں!**
دنیا کے نمبر 1 ہیومن رائٹس پورٹل **HRNW** کی مدد کریں۔ مظلوموں کی آواز بننے اور انسانی حقوق کے فروغ کے لیے اس لنک پر کلک کر کے ہمیں سپورٹ کریں:
[https://www.hrnww.com/?page_id=1083](https://www.google.com/search?q=https://www.hrnww.com/%3Fpage_id%3D1083)


