91

اداکارہ نادیہ حسن کے شوہر کو 50 کروڑ فراڈ کے الزام میں ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) جوڈیشل مجسٹریٹ ساوتھ کی عدالت میں کروڑوں روپے کے فراڈ کرنے کا مقدمہ کی سماعت، ایف آئی اے نے اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر عاطف خان کو جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو پیش کیا، ایف آئی اے کی ملزم کے 11 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جس پر عدالت نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں پانچ روز کی توسیع کردی، عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے پیشرفت رپورٹ طلب کرلی، تفتیشی افسر کے مطابق فراڈ میں ملوث مزید لوگوں کو گرفتار کرنا ہے، ایف آئی اے نے ڈیفنس فیز6 میں شوبز اداکارہ نادیہ حسین کے گھر چھاپہ مارا، گرفتار ملزم 54 کروڑ روپے سے زائد رقم کے فراڈ میں ملوث ہیں،

اپنا تبصرہ بھیجیں