اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)اداکارہ مومنہ اقبال نے مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے ثاقب چدھڑ پر پرائیویٹ ویڈیوز اور تصاویر وائرل کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق مومنہ اقبال نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) میں بیان دیتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ثاقب چدھڑ کے پاس ان کی نجی تصاویر موجود ہیں جو مبینہ طور پر مختلف افراد کو شیئر کی جا رہی ہیں۔
اداکارہ کا کہنا ہے کہ ان تصاویر اور ویڈیوز کی غیر قانونی تشہیر سے ان کی ذاتی زندگی متاثر ہو رہی ہے اور شادی میں بھی رکاوٹیں پیدا کی جا رہی ہیں۔
ذرائع کے مطابق این سی سی آئی اے نے بیان کے بعد متعلقہ ایم پی اے سے موبائل فون تحویل میں لے کر فرانزک کے لیے طلب کیا ہے، تاکہ معاملے کی مکمل تحقیقات کی جا سکیں۔


