16

مٹی کا تیل، لائٹ ڈیزل اور جیٹ فیول مہنگا، پیٹرولیم قیمتوں میں ردوبدل

اسلام آباد(ایچ آراین ڈلبیو)حکومت نے مٹی کا تیل، لائٹ ڈیزل اور جہازوں میں استعمال ہونے والے جیٹ فیول کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 1 روپے 71 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد قیمت 311 روپے 73 پیسے سے بڑھ کر 313 روپے 44 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

اسی طرح لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 62 پیسے اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 273.92 روپے سے بڑھ کر 275.54 روپے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہے۔

جہازوں میں استعمال ہونے والے جیٹ فیول کی قیمت میں 2 روپے 10 پیسے اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 330 روپے 22 پیسے سے بڑھ کر 332 روپے 32 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

اس سے قبل حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 80 پیسے فی لیٹر کمی کی تھی، جبکہ گزشتہ ہفتے بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 5 روپے فی لیٹر کمی کی گئی تھی۔

نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے کے بعد سے ہو گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں