20

’ 2008 سے اب تک کراچی میں ریکارڈ ترقیاتی منصوبوں پر کام ہوا‘

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ 2008 سے لے کر اب تک کراچی میں ریکارڈ ترقیاتی منصوبوں پر کام ہوا، پاکستان کا سب سے زیادہ ترقی کرنے والا شہر کراچی ہے۔

کراچی میں شاہراہ بھٹو ایکسپریس وے کے افتتاح کے موقع پر تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ جب سے سیاست میں آیا ہوں مختلف منصوبوں کا افتتاح کرتا رہتا ہوں پیپلزپارٹی نے کراچی کو تاریخی منصوبے دیئے ہیں پورے پاکستان سے لوگ کراچی میں روزگار کیلئے آتے ہیں، دعوت دیتے ہیں آئیں ہمارے شہر میں کام کریں، معیشت میں کردار ادا کریں۔

انہوں نے کہا کہ آج میرے لیے فخر کا دن ہے کہ شہید بی بی کے خواب کو پورا کر کے دکھایا، بی بی کےنامکمل مشن کی تکمیل کے لئے سیاست میں آیا ہوں، شاہراہ بھٹو شہید بینظیر بھٹو کا منصوبہ تھا جب کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان اسٹیل مل کا تحفہ دیا، کراچی میں شارع فیصل ملیر ایکسپریس وے جیسے منصوبے دیئے۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں ایسا نظام بنائیں گے جو دیگر صوبوں کیلئے رول ماڈل ہو گا، سندھ حکومت کے 4 منصوبوں کو پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کا عالمی اعزاز حاصل ہوا، ہم ایسے منصوبےلیکر آئیں گےکہ کاروبار کیلئے مواقع مل جائیں گے عالمی سطح پر کراچی کیلئے پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کا ماڈل فراہم کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں