26

کراچی ایئرپورٹ پر ایم کیو ایم پاکستان کے سینیٹر فیصل سبزواری کو بیرونِ ملک سفر سے روک دیا گیا

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) فیصل سبزواری کو کراچی ایئرپورٹ پر دبئی روانگی سے روک دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق سینیٹر فیصل سبزواری دوپہر ڈھائی بجے دبئی جانے والی پرواز ایف زیڈ 336 کے لیے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے تھے، تاہم انہیں چیک اِن کاؤنٹر پر روک لیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سینیٹر فیصل سبزواری کو بورڈنگ کارڈ جاری نہیں کیا گیا۔ ایئرلائن عملے کے مطابق دستاویزات میں مسئلہ، ویزا کلیئرنس نہ ہونے یا ویزا میں مبینہ عدم مطابقت کی بنیاد پر انہیں سفر کی اجازت نہیں دی گئی۔

کافی دیر انتظار کے باوجود اجازت نہ ملنے پر فیصل سبزواری بغیر سفر کیے ہی ایئرپورٹ سے واپس روانہ ہوگئے۔ بتایا جاتا ہے کہ وہ شام پونے پانچ بجے ایئرپورٹ سے اپنے گھر کے لیے روانہ ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں