کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)کراچی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کسٹمز نے اہم کارروائی کرتے ہوئے اربوں روپے کا ایئر کارگو اسکینڈل بے نقاب کر دیا۔حاصل دستاویز کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کارگو ہینڈلنگ کمپنی پر 2 ارب 70 کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کیا، کراچی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر قیمتی الیکٹرانکس کی اسمگلنگ کا نیٹ ورک پکڑا گیا۔
ایف بی آر کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ جعلی گیٹ پاسز کے ذریعے آئی فون، لیپ ٹاپ، میک بک اور آئی پیڈ غیر قانونی کلیئر کیے جاتے رہے، کمپنی غیر قانونی کلیئرنس اسکینڈل میں ملوث پائی گئی۔تحقیقات میں مہنگی الیکٹرانکس اشیا کسٹمز ڈیوٹی کے بغیر نکالنے کا انکشاف ہوا۔


