24

پاکستان فضائیہ کا تربیتی طیارہ K-8 گر کر تباہ، دونوں پائلٹ محفوظ

میانوالی(ایچ آراین ڈبلیو) پاکستان فضائیہ کا تربیتی طیارہ K-8 دورانِ پرواز میانوالی کے قریب گر کر تباہ ہوگیا، تاہم خوش قسمتی سے دونوں پائلٹ محفوظ رہے۔

تفصیلات کے مطابق طیارہ میانوالی کے علاقے مندہ خیل کے قریب گر کر تباہ ہوا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پی اے ایف بیس میانوالی سے امدادی ٹیمیں، ریسکیو 1122 اور مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی جبکہ طیارہ گرنے کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آ سکیں۔ متعلقہ حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں