13

مختلف علاقوں میں تاجروں کو بھتہ پرچیاں موصول، پولیس کو شکایات درج

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)مختلف علاقوں میں ایک بار پھر تاجروں کو بھتے کی پرچیاں اور دھمکی آمیز آڈیو پیغامات موصول ہونے کے واقعات سامنے آئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ 10 روز کے دوران 4 دکانداروں کو بھتہ طلبی کی پرچیاں موصول ہوئیں۔ متاثرہ علاقوں میں نیو کراچی، نارتھ کراچی اور پریڈی شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق الیکٹرانک مارکیٹ کے ایک دکاندار سے 25 لاکھ روپے، نیو کراچی سندھی ہوٹل کے دکاندار سے 16 لاکھ روپے جبکہ ناگن چورنگی کے ایک دکاندار سے 15 لاکھ روپے بھتہ طلب کیا گیا۔

نیو کراچی میں 2 جبکہ دیگر علاقوں میں مجموعی طور پر 4 دکانداروں کو دھمکی آمیز پیغامات اور پرچیاں موصول ہوئیں۔متاثرہ تاجروں نے واقعے کے خلاف پولیس میں شکایات درج کرا دی ہیں، جبکہ پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں