بین الاقوامی ڈیسک(ایچ آراین ڈبلیو) اسرائیلی فورسز نے غزہ کی جانب روانہ ہونے والے عالمی صمود فلوٹیلا کو روک کر اس میں شامل تمام کشتیوں کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔
فلوٹیلا منتظمین کے مطابق 50 سے زائد کشتیوں میں موجود سیکڑوں بین الاقوامی رضاکاروں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ منتظمین نے کہا ہے کہ گرفتار افراد سے متعلق مزید تفصیلات کا انتظار کیا جا رہا ہے۔
دوسری جانب اسرائیلی وزارتِ خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ فلوٹیلا میں شامل 430 رضاکاروں کو اسرائیل منتقل کیا جا رہا ہے۔وزارتِ خارجہ کے مطابق زیرِ حراست رضاکاروں کو قونصلر نمائندوں سے ملاقات کی اجازت دی جائے گی۔


