شمالی وزیرستان(ایچ آراین ڈبلیو)سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے اہم آپریشن کے دوران 22 خوارج کو ہلاک کر دیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ کارروائی ضلع شیوا میں کی گئی، جہاں فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا۔
ترجمان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں مبینہ طور پر بھارتی سرپرستی میں سرگرم 22 خوارج مارے گئے۔ کارروائی کے دوران ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مارے جانے والے دہشت گرد علاقے میں متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔مزید بتایا گیا ہے کہ علاقے میں موجود ممکنہ دیگر دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔


