17

پاکستان کی ترقی کو سبوتاژ کرنے کی دشمن کی کوششیں ناکام ہوں گی: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

کوئٹہ(ایچ آراین ڈبلیو) چیف آف ڈیفنس فورسز اور آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی کو سبوتاژ کرنے کی دشمن کی تمام کوششیں ریاست کی مضبوطی اور عوام کے اتحاد کے باعث بالآخر ناکام ہوں گی۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کوئٹہ گیریژن کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ کے اعلیٰ تربیتی معیار، فکری استعداد اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔

کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ میں زیرِ تربیت افسران اور فیکلٹی ممبران سے خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل نے کہا کہ جدید دور کی جنگ تیزی سے بدل رہی ہے، اس لیے افسران کو چاہیے کہ وہ بدلتے ہوئے جنگی تقاضوں کا مؤثر جواب دینے کے لیے اپنی اور اپنے جوانوں کی مسلسل تربیت یقینی بنائیں۔

انہوں نے زور دیا کہ افسران پیشہ ورانہ مہارت، مکمل تیاری اور آپریشنل برتری کے اعلیٰ ترین معیار کو ہر صورت برقرار رکھیں، تاکہ مستقبل کے چیلنجز سے مؤثر انداز میں نمٹا جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں