کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)سیشن عدالت جنوبی میں منشیات ڈیلر انمول عرف “پنکی” کے خلاف درج مقدمات کی سماعت جاری ہے، جس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق درخشاں تھانہ اور گزری تھانہ میں درج 9 منشیات کے مقدمات کی سماعت کے دوران عدالت میں ملزمہ کو جوڈیشل کمپلیکس جیل میں پیش کرنے کی درخواست دائر کی گئی۔
سیشن عدالت نے تفتیشی افسران کی درخواست منظور کرتے ہوئے ملزمہ کو جوڈیشل کمپلیکس جیل میں پیش کرنے کی اجازت دے دی ہے۔
عدالتی حکم کے مطابق متعلقہ مجسٹریٹ جوڈیشل کمپلیکس میں ملزمہ کے ریمانڈ کی درخواست پر سماعت کرے گا۔ مزید قانونی کارروائی عدالت کے احکامات کے مطابق جاری رہے گی۔


