پنکی کے گاہکوں کے حوالے سے اہم فیصلہ کر لیا گیا

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)منشیات فروش خاتون انمول عرف پنکی کے گاہکوں کے حوالے سے اعلیٰ پولیس افسران نے اہم فیصلہ کر لیا۔انمول عرف پنکی کیس میں اعلیٰ پولیس افسران کی کمیٹی کا پہلا اجلاس ہوا جس کی سربراہی ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان نے کی۔ ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے انمول عرف پنکی کیس کی پیشرفت سے کمیٹی کو تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔

اجلاس میں ڈی آئی جی اسد رضا، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی غلام اظفر مہیسر، ایس ایس پی عرفان بلوچ، عامر فاروقی، شیراز نذیر اور ایس ایس پی ایس آئی یو سمیع اللہ سومرو نے شرکت کی۔

اجلاس میں ایف آئی اے، اے این ایف سمیت متعلقہ اداروں کو بھی لیٹرز لکھنے کی ہدایت کی گئی جبکہ ملزمہ کارٹیل کے بینک اکاؤنٹس کا تفصیلی اور باریک بینی سے جائزہ لینے کا فیصلہ کیا گیا۔

کمیٹی کے اجلاس میں رقوم کی منتقلی، ڈیلرز اور نیٹ ورک کے سراغ کیلیے ٹیکنیکل وسائل استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی۔

اجلاس میں انمول عرف پنکی سے منشیات خرید کر استعمال کرنے والے گاہکوں کو مقدمات میں گواہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ رضاکارانہ طور پر ملزمہ کے خلاف بیان دینے والے افراد کو گواہ کے طور پر تحقیقات کا حصہ بنایا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں