کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول میں اہم انتظامی تقرریاں عمل میں لائی گئی ہیں۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان کسٹمز سروس کے افسر ہونک بلوچ (BS-19) کو ڈائریکٹر نارکوٹکس کنٹرول کراچی تعینات کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ہونک بلوچ کو ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) نارکوٹکس کنٹرول سندھ کی خالی اسامی کا اضافی چارج بھی سونپ دیا گیا ہے۔ ان کی خدمات ایک سال کے لیے حکومتِ سندھ کے سپرد کی گئی ہیں۔
دوسری جانب عمران بھٹی (BS-19) کا تبادلہ کرتے ہوئے انہیں ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن حیدرآباد تعینات کر دیا گیا ہے۔ عمران بھٹی کو اورنگزیب اکبر پنہور کی جگہ مقرر کیا گیا ہے، جبکہ اورنگزیب اکبر پنہور کو محکمہ ایکسائز میں رپورٹ کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔
محکمہ ایکسائز حکام کے مطابق نئی تقرریوں سے ادارے کی کارکردگی کو مزید مؤثر بنانے میں مدد ملے گی۔


