کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار انمول عرف پنکی کو جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں پیش کر دیا گیا۔ ملزمہ انمول عرف پنکی کو چہرہ ڈھانپ کر سخت سیکیورٹی میں سٹی کورٹ کراچی لایا گیا اور 4 پرانے مقدمات میں جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا۔ جنگ نیوز کے مطابق پنکی نے عدالت کو بتایا کہ مجھے 22 دن سے اٹھایا ہوا ہے، مجھے لاہور سے گرفتار کرکے یہاں لائے ہیں، میرے خلاف جھوٹے مقدمات بنائے گئے ہیں، جب گرفتاری کی ویڈیو بنائی گئی اس وقت میری آنکھوں پر پٹی تھی، اگر میں پہلےسےوہاں تھی توآنکھوں پر پٹی کہاں سے آئی۔
پنکی نےعدالت میں بیان دیا کہ مجھے22، 23 دن پہلے لاہور سے 6 پولیس اہلکاروں نےاٹھایا، 15 دن اپنے پاس رکھا 5 دن پہلے لے کر آئے، عدالت نے کہا کہ آپ نے اس وقت شور شرابہ کیوں نہیں کیا، انمول پنکی نے کہا کہ مجھ پر تشدد کیا جارہا تھا، میں بے گناہ ہوں میں نے کچھ نہیں کیا، میرا سابق شوہر یہ سب کچھ کرا رہا ہے۔انمول عرف پنکی نے اپنا بیان ریکارڈ کراتے ہوئے مزید بتایا کہ کمرہ عدالت میں پیشی کے موقع پر ملزمہ پنکی نے پولیس پر تشدد کا الزام لگاتے ہوئے کہا میرا کوئی قصور نہیں، مجھے مارتے ہیں، ان لوگوں نے مجھ سے جھوٹے بیان دلوائے کہ آپ بولیں بنی گالہ میں آپ کسی کو سامان دے کر آتی ہو۔
انمول عرف پنکی کو سخت سیکیورٹی میں کمرہ عدالت پہنچایا گیا تو وہاں شدید ہنگامہ آرائی اور ڈرامائی مناظر دیکھنے میں آئے۔ سماعت کے موقع پر ملزمہ نے عدالت کے اندر ہی چیخ و پکار شروع کر دی اور پولیس پر تشدد کا سنگین الزام عائد کیا۔ ملزمہ کا کہنا تھا کہ مجھے 22 دن سے اٹھایا ہوا ہے، مجھے لاہور سے گرفتار کر کے یہاں لائے ہیں، میرے خلاف جھوٹے مقدمات بنائے گئے ہیں۔جبکہ انمول عرف پنکی کے عدالت پہنچنے پر چیخ و پکار شروع ہوگئی،خواتین اہلکار اور مرد اہلکاروں کی موجودگی میں دھکم پیل شروع ہوگئی-ملزمہ انمول عرف پنکی کو عدالت میں پیش کردیا-
عدالت میں پیش ہونے کے بعد انمول عرف پنکی نے کہا کہ مجھے مارا گیا ہے مجھ پر جھوٹے مقدمات بنائے گئے،میرے ساتھ ظلم ہوا ہے ملزمہ انمول عرف پنکی،آپ آرام سے بیٹھ جائیں پانی پلائیں، جج کا ملزمہ سے استفسار-ملزمہ نے جج کو بتایا کہ مجھے لاہور سے پکڑ کر لائیں ہیں، پنکی کی سٹی کورٹ میں چیخ و پکار-مجھے جھوٹے مقدمات میں پھنسایا جارہا ہے-
یہ سٹی کورٹ ہے یہاں آپ کو کوئی ہراساں نہیں کرے گا عدالت کا ملزمہ کو جواب-مجھے 20/22دن سے اٹھایا ہوا ہے ملزمہ کا عدالت میں بیان-کراچی کی عدالت میں ڈرگ کوئین انمول عرف پنکی کا ہنگامہ، تہلکہ خیز الزامات نے نیا طوفان کھڑا کردیا-میڈیا کو دیکھتے ہی پنکی چیخ پڑی “مجھے بنی گالا کے ایک شخص کے خلاف زبردستی بیان دینے کا کہا گیا”-پولیس تشدد کرکے مخصوص لوگوں کے خلاف بیان دلوانا چاہتی ہے۔“میرے خلاف 11 جھوٹے مقدمات درج کیے گئے-“ہر کیس میں منوں کے حساب سے منشیات ڈال کر کہانیاں بنائی گئیں”-
“میرے گھر والوں کو بھی انتقام کا نشانہ بنایا گیا”-“جس گھر سے گرفتاری ظاہر کی گئیاُس سے میرا کوئی تعلق نہیں”-پہلی پیشی پر پنکی کو مبینہ طور پر پولیس پروٹوکول اور مکمل سہولتوں کے ساتھ عدالت لایا گیا تھا مگر آج دوسری پیشی پر اچانک چادر میں ڈھانپ کر پیش کیا گیا-آخر ایسا کیا بدل گیا اور کس کے نام سامنے آنے کا خوف ہے؟-کیا کوئی طاقتور نیٹ ورک بے نقاب ہونے والا ہے؟-عدالت کے باہر موجود افراد بھی حیران، ایک ہی ملزمہ کے ساتھ دو مختلف رویے کیوں؟کیا پنکی صرف مہرہ ہے یا اب بڑے ناموں تک پہنچنے کا وقت آگیا ہے؟


