کفایت شعاری مہم میں ایک ماہ کی توسیع، کاروباری اوقات کار میں پابندیاں برقرار

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)وفاقی حکومت نے کفایت شعاری مہم کے تحت ملک بھر میں لاک ڈاؤن اور کاروباری اوقات کار سے متعلق پابندیوں میں ایک ماہ کی توسیع کر دی ہے، جس کے بعد نئی پابندیاں 13 جون تک نافذ العمل رہیں گی۔اعلان کے مطابق ملک بھر میں تمام مارکیٹیں، دکانیں اور شاپنگ مالز رات 8 بجے بند کرنے کی پابندی برقرار رہے گی، جبکہ ریسٹورنٹس، تندور، گروسری اسٹورز اور بیکریز کو رات 10 بجے بند کرنا ہوگا۔

حکومتی ہدایات کےمطابق ہسپتال، میڈیکل اسٹورز، پیٹرول پمپس، آئی ٹی کمپنیز اور دودھ دہی کی دکانوں کو پابندیوں سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔اسی طرح گوشت،سبزی اورپھل فروش دکانوں کو بھی رات 10 بجے کے بعد کاروبار جاری رکھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔کمرشل سرگرمیاں، شادی ہالز اور مارکیز بھی رات 10 بجے بند کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ جم، کال سینٹرز اور بعض کھیلوں کی سرگرمیوں پر پابندی عائد نہیں ہوگی۔حکام کے مطابق یہ اقدامات ملک میں توانائی کے استعمال میں کمی اور کفایت شعاری مہم کے اہداف حاصل کرنے کے لیے کیے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں