28

گلستانِ جوہر سے 25 بکرے چوری، ویڈیو منظرِ عام پر آگئی

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)گلستانِ جوہر بلاک 8 اے سے گزشتہ روز 25 بکرے چوری ہونے کا واقعہ پیش آیا ہے۔متاثرہ شخص نے بکروں کی چوری سے متعلق درخواست ملیر کینٹ تھانے میں جمع کرا دی ہے۔ پولیس کے مطابق چوری کیے گئے بکروں کی مجموعی مالیت 19 لاکھ روپے سے زائد بتائی جا رہی ہے۔

واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے، جس میں ملزمان کو بکروں کو لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کے لیے اقدامات جاری ہیں، جبکہ واقعے کی مزید تفتیش بھی کی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں