واشنگٹن(ایچ آراین ڈبلیو)واشنگٹن سے جاری ہونے والی امریکی انسداد دہشت گردی رپورٹ 2026 کے مطابق افغانستان میں ایبی گیٹ حملے کے ماسٹر مائنڈ کو 43 دن کے اندر گرفتار کر لیا گیا تھا۔رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ایبی گیٹ حملے کے ماسٹر مائنڈ کو پاکستان نے گرفتار کر کے امریکا کے حوالے کیا تھا۔
عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اس اہم کارروائی پر اُس وقت کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی پاکستان کا شکریہ ادا کیا تھا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی جانب سے بروقت کارروائی عالمی انسدادِ دہشت گردی کی کوششوں میں ایک اہم پیش رفت ثابت ہوئی، جس سے دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مزید تقویت ملی۔


