وفاقی حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)اسلام آباد میں وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کر لیا ہے، جس کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

حکومتی فیصلے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 14 روپے 92 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 414 روپے 78 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 15 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 414 روپے 58 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اس اضافے کے بعد عوامی حلقوں کی جانب سے شدید ردِعمل سامنے آ رہا ہے، جبکہ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے مہنگائی میں مزید اضافے کا خدشہ ہے اور ٹرانسپورٹ سمیت دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بھی متاثر ہو سکتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں