فتنہ الخوارج کے 100 سے زائد دہشتگردوں کی دراندازی کی کوشش ناکام، کامیاب آپریشن کے بعد علاقہ کلیئر

ہنگو(ایچ آراین ڈبلیو)ہنگو میں سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 100 سے زائد دہشتگردوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی۔ پولیس حکام کے مطابق پولیس، سی ٹی ڈی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بڑے حملے کو پسپا کر دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مشترکہ اور کامیاب آپریشن کے بعد اسکولوں، دیگر املاک اور ملحقہ پہاڑی علاقوں کو مکمل طور پر کلیئر کر دیا گیا ہے، جبکہ علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔

حکام کے مطابق دہشتگردوں کی جانب سے فائر کیے گئے مارٹر گولے آبادی پر گرنے سے 6 شہری شہید جبکہ 13 زخمی ہو گئے۔ واقعے کے بعد دہشتگرد اپنے ہلاک ساتھیوں کی لاشیں اور زخمیوں کو ساتھ لے کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔سیکیورٹی اداروں نے علاقے میں سرچ آپریشن جاری رکھنے اور امن و امان کی صورتحال پر مکمل کنٹرول رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں