امریکی ایوان نمائندگان میں پاکستان کے حق میں قرارداد منظور، سفارتی کردار کو عالمی سطح پر پذیرائی

واشنگٹن(ایچ آراین ڈبلیو) امریکی ایوان نمائندگان میں پاکستان کے حق میں ایک اہم قرارداد منظور کر لی گئی ہے، جس میں ایران جنگ کے دوران پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہا گیا ہے۔عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی کانگریس کے رکن ال گرین کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد میں پاکستان کو ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کے دوران ایک غیر جانبدار اور قابل اعتماد ثالث قرار دیا گیا ہے۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے ایران اور امریکا کے درمیان سفارتی رابطے برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کیا، جبکہ جنگ بندی اور مذاکرات کی راہ ہموار کرنے میں بھی نمایاں معاونت فراہم کی۔دستاویز میں پاکستان کی جانب سے سفارتی وفود کی میزبانی اور مذاکرات کے لیے کیے گئے اقدامات کو قابلِ ستائش قرار دیا گیا ہے۔

قرارداد میں ایران تنازع کے انسانی اور معاشی اثرات کا ذکر کرتے ہوئے کہا گیا کہ جنگ کے نتیجے میں ہزاروں افراد ہلاک اور لاکھوں بے گھر ہوئے، جبکہ تقریباً 32 لاکھ افراد بے گھر ہونے کی اطلاعات ہیں۔ اس کے علاوہ جنگ پر روزانہ بھاری مالی اخراجات اور عالمی توانائی سپلائی و فیول مارکیٹ پر منفی اثرات کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔قرارداد میں زور دیا گیا ہے کہ اس تنازع کا پرامن حل نہ صرف خطے بلکہ پوری دنیا کے مفاد میں ہے اور فوری جنگ بندی ضروری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں