گھروں میں کام کرنے والی ماسی رکن اسمبلی بن گئی

بھارت(ایچ آراین ڈبلیو)ریاستی انتخابات سب کو حیران کر رہے ہیں مغربی بنگال میں گھروں میں کام کرنے والی ماسی الیکشن جیت کر رکن اسمبلی بن گئی۔بھارت کے ریاستی انتخابات کے نتائج سب کو حیران کر رہے ہیں جہاں اداکار وجے کی پارٹی کی جیت نے سب کو حیران کیا ہے، وہیں کچھ ایسے امیدوار بھی کامیاب ہوئے ہیں، جن کی جیت ناقابل یقین لگتی ہے۔

ایسی ہی ایک کامیابی کلیتا ماجی نامی خاتون جو صرف 2500 روپے ماہانہ پر گھروں میں برتن دھونے کا کام کرتی ہے، نے مغربی بنگال کی اوشگرام اسمبلی کے حلقے سے حاصل کی ہے۔کلیتا کو بی جے پی نے اوشگرام اسمبلی کے حلقے سے ٹکٹ دیا تھا جہاں کے عوام نے خاتون پر اعتماد کرتے ہوئے انہیں ووٹ دے کر جتوایا۔

کلیتا ماجی کو مجموعی طور پر 1,07,692 ووٹ ملے اور انہوں نے ٹی ایم سی کے شیاما پرسنّا لوہار کو 12,535 ووٹوں کے فرق سے شکست دی۔تاہم یہ فتح اس کو ایسے ہی نہیں ملی۔ ماجی جس طرح گھر گھر جا کر برتن صاف کرتی تھی، اسی طرح اس نے گھر گھر جا کر انتخابی مہم چلائی۔ انتخابی مہم پر توجہ دینے اور حلقے کے لوگوں تک پہنچنے کے لیے اپنے کام سے ایک ماہ کی چھٹی لی تھی۔

یہ بھی قابلِ ذکر ہے کہ کلیتا ماجی نے اس سے قبل 2021 کے اسمبلی انتخابات میں بھی حصہ لے چکی ہیں لیکن اس وقت وہ ترنمول کانگریس کے ابھیدنندا تھنڈر سے 11,815 ووٹوں سے ہار گئی تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں