اگر یہی زبان استعمال کرنی ہے تو آجاؤ سامنے، ڈی جی آئی ایس پی آر کی سخت پریس کانفرنس

راولپنڈی(ایچ آراین ڈبلیو)انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے “معرکہ حق” کے ایک سال مکمل ہونےپرمنعقدہ اہم پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ اگر یہی زبان استعمال کرنی ہے تو سامنے آ کر بات کی جائے۔پریس کانفرنس میں پاک بحریہ اور پاک فضائیہ کے سینئر افسران بھی موجود تھے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارت کے کچھ اندرونی مسائل ہیں اور اس نے دنیا کو یہ باور کرانے کی کوشش کی کہ پاکستان دہشتگردی کے پیچھے ہے، تاہم “معرکہ حق” میں صورتحال واضح ہونے کے بعد یہ تمام دعوے زمین بوس ہو گئے۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت کا دہشتگردی سے متعلق بیانیہ اب دنیا میں قابلِ قبول نہیں رہا، اور پاکستان پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد ثابت ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے معرکہ حق میں ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے خطے میں امن کو برقرار رکھا، اور پاکستان اس وقت خطے میں امن کا سفیر ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان نے ایک بڑے دشمن کے مقابلے میں ثابت قدمی دکھائی، اور قوم کا بچہ بچہ اس صورتحال سے آگاہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کی پروفیشنل ملٹری سیاست کی نظر ہو چکی ہے، اور بھارتی میڈیا اکثر غیر ذمہ دارانہ انداز اختیار کرتا ہے۔
پریس کانفرنس میں یہ بھی کہا گیا کہ بھارت کو اپنے اندرونی مسائل، اقلیتوں، کشمیریوں اور قبائلی علاقوں کے مسائل پر توجہ دینی چاہیے، جبکہ کشمیر ایک بین الاقوامی مسئلہ ہے جس میں کسی بھی یکطرفہ تبدیلی کی کوئی حیثیت نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں