ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کیس، اپیلوں کی عدم سماعت،درخواستیں سپریم کورٹ میں 12 مئی کو مقرر

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو) ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی مبینہ متنازعہ ٹوئٹس سے متعلق کیس میں سزا کے خلاف دائر اپیلوں کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں عدم سماعت پر دائر درخواستیں سپریم کورٹ آف پاکستان میں 12 مئی کو سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی ہیں۔
درخواست گزاروں کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ اپیلیں طویل عرصے سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت کے لیے مقرر نہیں ہو رہیں، جس پر سپریم کورٹ سے رجوع کیا گیا۔
سماعت جسٹس شاہد وحید، جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شفیع صدیقی پر مشتمل تین رکنی بینچ کرے گا۔ عدالت میں کیس کی سماعت کے دوران اپیلوں کی تاخیر اور قانونی نکات کا جائزہ لیا جائے گا۔
یاد رہے کہ یہ مقدمہ سوشل میڈیا پر کی جانے والی مبینہ متنازعہ پوسٹس سے متعلق ہے، جس میں فریقین نے سزا کے خلاف اپیلیں دائر کر رکھی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں