پولیس اور حساس ادارے کی کارروائی، فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)کراچی میں وفاقی سول حساس ادارے اور ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کی ٹارگٹڈ کارروائی کے دوران پولیس مقابلہ پیش آیا، جس میں فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران ملزمان کی جانب سے فائرنگ کی گئی، جس پر جوابی کارروائی کی گئی۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار ہوا جبکہ اس کے بعض ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
زخمی ملزم کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے، جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جائے گی۔ گرفتار ملزم کی شناخت حبیب علی کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس نے موقع سے ایک پستول بمعہ راؤنڈز اور منشیات بھی برآمد کر لی ہیں۔
حکام کے مطابق واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے جبکہ فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن بھی شروع کر دیا گیا ہے۔ گرفتار ملزم کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں