ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کی تمپ میں کارروائی، فتنہ الہندوستان کا دہشت گرد ہلاک، اسلحہ برآمد

بلوچستان(ایچ آراین ڈبلیو)ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) نے 6 مئی 2026 کو تمپ کے علاقے میں خفیہ اطلاع پر کامیاب سرچ آپریشن کیا۔ترجمان کے مطابق کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والا ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔

آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا، جس میں ایس ایم جی، میگزینز، بارودی مواد، موبائل فونز اور ایک موٹر سائیکل شامل ہے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق علاقے میں مزید سرچ آپریشن جاری ہیں تاکہ ممکنہ خطرات کا مکمل خاتمہ یقینی بنایا جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں