ایران کا اماراتی آئل تنصیب پر ڈرون حملہ: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں

**دبئی (ایچ آر این ڈبلیو):** متحدہ عرب امارات کی اہم آئل تنصیب پر ایران کے مبینہ ڈرون حملے کے بعد عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس نے عالمی معیشت میں ہلچل مچا دی ہے۔

عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق فُجیرہ کی بندرگاہ کے قریب آئل تنصیب پر ڈرون حملے اور وہاں آگ لگنے کی اطلاعات موصول ہوتے ہی برینٹ کروڈ آئل کی قیمتوں میں یکدم 5 فیصد اضافہ ہو گیا، جس کے بعد قیمت 115 ڈالر فی بیرل کی سطح سے بھی تجاوز کر گئی ہے۔ یہ حالیہ عرصے میں ایک ہی دن کے دوران قیمتوں میں ہونے والا سب سے بڑا اضافہ قرار دیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ فُجیرہ کی بندرگاہ متحدہ عرب امارات کے لیے تزویراتی اہمیت کی حامل ہے، جہاں ابوظہبی کے تیل کے ذخائر سے پائپ لائن کے ذریعے خام تیل لایا جاتا ہے اور یہاں سے اسے عالمی منڈیوں میں برآمد کیا جاتا ہے۔ اس حملے کے باعث سپلائی چین متاثر ہونے کے خدشات نے سرمایہ کاروں میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔

> **انسانی حقوق کی آواز بنیں:**
> عوامی مسائل کو اجاگر کرنے اور سچائی کا ساتھ دینے کے لیے **HRNW** (دنیا کے نمبر 1 ہیومن رائٹس نیوز پورٹل) کے مشن کا حصہ بنیں۔ آپ کا تعاون ہمیں سچائی کے فروغ اور مظلوموں کی آواز بننے کے سفر کو جاری رکھنے کے قابل بناتا ہے۔
> **مدد کے لیے اس لنک پر کلک کریں:** [HRNW Support Link](https://www.hrnww.com/?page_id=1083)

اپنا تبصرہ بھیجیں