ایف آئی اے کی کارروائی، بحرین جانے والے 23 مسافر آف لوڈ

**کراچی، پاکستان (ایچ آراین ڈبلیو) — ایف آئی اے کی کراچی میں فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے اہم کارروائی کرتے ہوئے بحرین کے لیے ورک ویزا پر روانہ ہونے والے 23 مسافروں کو آف لوڈ کر دیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق یہ مسافر ورک ویزا کے تحت بیرونِ ملک جا رہے تھے اور ابتدائی بیان میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ انہیں روزگار اپنے رشتہ داروں کے ذریعے حاصل ہوا ہے۔ تاہم تفصیلی جانچ پڑتال کے دوران ان کے بیانات غلط اور گمراہ کن ثابت ہوئے۔

مزید تفتیش پر مسافروں نے اعتراف کیا کہ انہوں نے ایجنٹس کے ذریعے ملازمت حاصل کی۔ ترجمان کے مطابق تمام مسافروں کی ایک ہی پرواز پر بکنگ مشکوک انداز میں کی گئی تھی، جس نے مزید شکوک و شبہات کو جنم دیا۔

ایف آئی اے کے مطابق کوئی بھی مسافر اپنے کام کی نوعیت اور تفصیلات واضح طور پر بیان کرنے میں ناکام رہا، جبکہ کسی کے پاس بھی فارن سروس ایگریمنٹ موجود نہیں تھا۔ ان بنیادی قانونی تقاضوں کی عدم تکمیل کی بنیاد پر تمام 23 افراد کو آف لوڈ کر دیا گیا۔

ترجمان نے ہدایت کی کہ بیرونِ ملک سفر کرنے والے تمام افراد قانونی تقاضے مکمل کریں اور امیگریشن ڈیسک سے باقاعدہ کلیئرنس حاصل کریں تاکہ اس طرح کی مشکلات سے بچا جا سکے۔

**حمایتی اپیل (Support Appeal):**
ہیومن رائٹس نیوز ورلڈ وائیڈ (HRNW) دنیا کا پہلا انسانی حقوق پر مبنی نیوز پلیٹ فارم ہے۔ آزاد، غیر جانبدار اور معیاری صحافت کے فروغ کے لیے آپ کی معاونت نہایت اہم ہے۔
مزید معلومات اور تعاون کے لیے وزٹ کریں:
[https://www.hrnww.com/?page_id=1083](https://www.hrnww.com/?page_id=1083)

اپنا تبصرہ بھیجیں