ٹرمپ کا ایران کی پیشکش مسترد کرنے اور بحری ناکہ بندی برقرار رکھنے کا اعلان

واشنگٹن(ایچ آراین ڈبلیو)سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے دی گئی تجویز کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک تہران جوہری پروگرام پر امریکا کے خدشات دور کرنے والا معاہدہ نہیں کرتا، اس وقت تک ایران پر بحری ناکہ بندی برقرار رہے گی۔
امریکی میڈیا کے مطابق ایک انٹرویو میں ٹرمپ نے کہا کہ ایران کی وہ تجویز قابلِ قبول نہیں جس میں پہلے آبنائے ہرمز کھولنے اور ناکہ بندی ختم کرنے جبکہ جوہری مذاکرات بعد میں کرنے کی بات کی گئی تھی۔
ٹرمپ نے مؤقف اختیار کیا کہ امریکا اپنی پالیسی میں کسی نرمی کے لیے تیار نہیں جب تک ایران اپنے جوہری عزائم پر واضح اور قابلِ اعتماد معاہدہ نہیں کرتا۔
دوسری جانب ایران کی جانب سے اس حوالے سے کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا، تاہم علاقائی صورتحال پہلے ہی کشیدہ بتائی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں