سندھ حکومت نے یکم مئی کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)سندھ حکومت نے یکم مئی (یومِ مزدور) کے موقع پر صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔محکمہ سروسز سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یکم مئی بروز جمعہ صوبے کے تمام سرکاری، نیم سرکاری اور خود مختار ادارے بند رہیں گے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ لیبر ڈے کی چھٹی کا اطلاق لوکل کونسلز اور کارپوریشنز پر بھی ہوگا۔تاہم ضروری خدمات فراہم کرنے والے ادارے معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔چیف سیکرٹری سندھ آصف حیدر شاہ کی منظوری کے بعد باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں