انٹرپول نے ملک ریاض اور علی ریاض ملک کے ریڈ وارنٹ جاری کر دیے

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)ملک ریاض اور ان کے بیٹے علی ریاض ملک کے خلاف انٹرپول نے ریڈ وارنٹ جاری کر دیے ہیں۔چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد بٹ نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ نیب کی درخواست پر انٹرپول نے دونوں شخصیات کے ریڈ وارنٹ جاری کیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بحریہ ٹاؤن کراچی کیس میں متعدد سیاستدانوں سے تحقیقات جاری ہیں، جبکہ مختلف پارلیمنٹرینز کے خلاف بھی مقدمات زیرِ سماعت ہیں۔ چیئرمین نیب کے مطابق بعض کیسز کو مزید کارروائی کے لیے ایف آئی اے اور دیگر متعلقہ اداروں کو منتقل کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں