آسمانی بجلی گرنے کے مختلف واقعات میں 2 بچے جاں بحق، 3 زخمی

قمبر شہدادکوٹ(ایچ آراین ڈبلیو)قمبر شہدادکوٹ: (ایچ آراین ڈبلیو) ضلع قمبر شہدادکوٹ میں رات گئے تیز بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے کے تین مختلف المناک واقعات پیش آئے ہیں، جن کے نتیجے میں دو بچے جاں بحق اور بچی سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق، میروخان کے گاؤں سیرو میں آسمانی بجلی گرنے سے 11 سالہ ریحان چانڈیو جاں بحق ہو گیا، جبکہ گاؤں لکھمیر میں آسمانی بجلی کی زد میں آکر 13 سالہ عزرا دم توڑ گئی۔

ایک اور واقعے میں، گاؤں قائم خان چانڈیو میں ایک گھر پر آسمانی بجلی گرنے سے تین افراد زخمی ہوئے، جن میں 25 سالہ فرزانہ، 10 سالہ تہمینہ اور حنا شامل ہیں۔ جاں بحق بچوں کی لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو قمبر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

انسانی حقوق کی آواز بنیں!
ہیومن رائٹس نیوز ورلڈ وائیڈ (HRNWW) کی کوششوں کو سپورٹ کرنے اور دنیا بھر میں انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے ہمارا ساتھ دیں۔ مزید معلومات اور سپورٹ کے لیے درج ذیل لنک پر وزٹ کریں:

سپورٹ لنک: HRNWW Support Page

اپنا تبصرہ بھیجیں