خیبر(ایچ آراین ڈبلیو)ضلع خیبر کے علاقے پائندہ چینہ میں بارش کے دوران لڑکیوں کے ایک مدرسے پر آسمانی بجلی گرنے سے 20 طالبات زخمی ہو گئیں، جن میں سے تین کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق آسمانی بجلی گرنے کے باعث تین طالبات کے جسم شدید جھلس گئے، جنہیں فوری طور پر طبی امداد کی ضرورت پیش آئی۔ واقعے کے فوراً بعد امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔
حادثے کے بعد پاک فوج کی جانب سے امدادی کارروائیاں جاری ہیں، جبکہ تمام زخمیوں کو فرنٹیئر کور (نارتھ) کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں انہیں مفت طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔انتظامیہ کے مطابق صورتحال پر قابو پا لیا گیا ہے اور متاثرہ طالبات کو ہر ممکن طبی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔


