ڈاکٹر عمر صابر ڈپٹی ڈی ایچ او عارف والا تعینات، نوٹیفکیشن جاری

عارف والا(ایچ آراین ڈبلیو)عارف والا سے تعلق رکھنے والی اہم انتظامی خبر کے مطابق سیکرٹری صحت اینڈ پاپولیشن پنجاب نے ڈاکٹر عمر صابر کو بطور ڈپٹی ڈی ایچ او عارف والا تعینات کر دیا ہے، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

ڈاکٹر عمر صابر کی ڈپٹی ڈی ایچ او عارف والا کے عہدے پر تعیناتی کے نوٹیفکیشن کے اجرا کے بعد شہر بھر میں سماجی، طبی اور عوامی حلقوں کی جانب سے مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے۔ مختلف طبقات نے امید ظاہر کی ہے کہ ڈاکٹر عمر صابر اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور تجربے کی بنیاد پر عارف والا میں صحت کے نظام کی بہتری کے لیے مؤثر اقدامات کریں گے۔

مقامی شخصیات کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عمر صابر کی تعیناتی سے بنیادی صحت مراکز اور عوامی صحت سے متعلق امور میں مزید بہتری آئے گی اور عوام کو بہتر سہولیات میسر ہوں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں