ملک بھر کے ہوائی اڈوں سے حج پروازوں کا باقاعدہ آغاز

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ملک بھر کے بین الاقوامی ہوائی اڈوں سے حج پروازوں کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے۔کراچی سے ایک نجی ایئر لائن کی پہلی حج پرواز 160 عازمین کے ساتھ روانہ ہو گئی۔

عازمین حج کو روانگی کے موقع پر گورنر سندھ نہال ہاشمی اور وزارتِ مذہبی امور کے اعلیٰ حکام نے رخصت کیا اور انہیں مبارکباد پیش کی۔حکام کے مطابق حج آپریشن کے دوران ملک بھر سے ہزاروں عازمین حج کو مرحلہ وار سعودی عرب روانہ کیا جائے گا، جبکہ ایئرپورٹس پر خصوصی انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں