کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر مرکزی رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے بہادر آباد مرکز سے متصل پارک میں اراکینِ مرکزی کے ہمراہ پریس کانفرنس کی۔پریس کانفرنس کے دوران گلگت بلتستان اسٹوڈنٹ فیڈریشن کی جانب سے ایم کیو ایم پاکستان میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کیا گیا۔
اس موقع پر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا 18 سالہ دور سندھ کا بدترین دور رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان جلد “پی پی بھگاؤ، سندھ بچاؤ” اور “پی پی بھگاؤ، کراچی بچاؤ” مہم کا آغاز کرنے جا رہی ہے۔پریس کانفرنس میں پارٹی رہنماؤں نے سندھ کی سیاسی صورتحال اور شہری مسائل پر بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔


