کراچی میں منکی پاکس کا ایک اور کیس، متاثرہ شخص کی اہلیہ میں بھی وائرس کی تصدیق

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ملیر میں منکی پاکس کا ایک اور کیس سامنے آیا ہے، جہاں متاثرہ 42 سالہ شخص کے بعد اب ان کی 41 سالہ اہلیہ میں بھی وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق متاثرہ شخص علاج کے بعد صحتیاب ہو کر گھر منتقل ہو چکا ہے، تاہم اہلیہ میں علامات ظاہر ہونے پر انہیں فوری طور پر اسپتال داخل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں ضروری طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

اسپتال ذرائع کے مطابق متاثرہ خاندان کے بچوں میں فی الحال منکی پاکس کی کوئی علامات ظاہر نہیں ہوئیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس نئے کیس کے بعد رواں سال کراچی میں منکی پاکس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 4 تک پہنچ گئی ہے۔

محکمہ صحت نے صورتحال کے پیش نظر صوبے بھر میں ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے حفاظتی اقدامات مزید سخت کرنے کی ہدایت دی ہے تاکہ اس متعدی مرض کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں