کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) ضلع کیماڑی کے علاقے مشرف کالونی میں تھانہ موچکو پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسمگل شدہ چھالیہ اور انڈین گٹکا سے لوڈ ایک لوڈر رکشہ پکڑ لیا۔
پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران لوڈر رکشہ سے 32 بورے چھالیہ برآمد ہوئے جن کا مجموعی وزن 384 کلوگرام ہے، جبکہ 25 پیکٹ انڈین گٹکا (2750 پڑیاں) بھی قبضے میں لے لی گئیں۔
چھالیہ اور انڈین گٹکا کی ترسیل میں ملوث ملزم عید گل ولد گلن کو موقع سے گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 217/26 بجرم دفعہ 4/5 درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ غیر قانونی اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی اور اس نیٹ ورک میں شامل دیگر عناصر کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔


