حیدرآباد(ایچ آراین ڈبلیو)ڈی آئی جی حیدرآباد رینج طارق رزاق خان دھاریجو کے احکامات پر ایس ایس پی حیدرآباد شاہزیب چاچڑ کی ہدایات کے مطابق حیدرآباد پولیس کا منشیات سپلائرز و ڈیلرز اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری کارروائیوں کا سلسلہ جاری
تھانہ پنیاری
ایس ایچ او انسپیکٹر آغا اسداللہ پٹھان کی بمعہ اسٹاف کارروائی
پنیاری پولیس کا خفیہ انفارمیشن پر کارروائی کے دوران چینل نہر مسلم قبرستان کے قریب موٹر سائیکلوں پر سوار 5 مسلحہ ملزمان سے مقابلہ ہوا، پولیس کی جوابی فائرنگ کے بعد 4 ملزمان بنام علی انور رستمانی کو 30 بور پسٹل بمعہ ایمونیشن، نعمت چانڈیو کو 30 بور پسٹل بمعہ ایمونیشن دلاور رستمانی کو تھانہ بھٹائی نگر کے مقدمہ کرائم نمبر 116/2026 زیر دفعہ 397,34 تعزیرات پاکستان میں چھینے گئے موبائل فون سمیت اور عماد علی اور عرف حماد علی رستمانی کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان کے قبضے سے دو چوری شدہ موٹر سائیکلوں کو پولیس تحویل میں لیکر ملزمان کے خلاف کار سرکار میں مداخلت، پولیس پر حملے کے تحت کرائم نمبر 62/2026 زیر دفعہ 324,353,401,412,34 تعزیرات پاکستان اور ملزمان کے قبضے سے 2 عدد پسٹلز برآمد ہونے پر کرائم نمبر 63/2026 اور 64/2026 زیر دفعہ 25A سندھ آرمز ایکٹ کے تحت علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کرلیے
گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے
چیک پوسٹ سیری
انچارج سب انسپیکٹر شوکت علی درس کی بمعہ اسٹاف کارروائی
سیری پولیس نے دوران پیٹرولنگ کارروائی کرتے ہوئے ملزم حسنین مگنہار کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے 150 عدد مین پوری برآمد ہونے پر ملزم کے خلاف مقدمہ کرائم نمبر 140/2026 زیر دفعہ 8 گٹکا و مین پوری ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا
تھانہ پھلیلی
ایس ایچ او انسپیکٹر محمد ایوب اوڈھو کی بمعہ اسٹاف کارروائی
پھلیلی پولیس نے دوران پیٹرولنگ کارروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائر بنام زوہیب تھیبو کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے 1 کلو 29 گرام چرس برآمد ہونے پر ملزم کے خلاف مقدمہ کرائم نمبر 82/2026 زیر دفعہ 9 (1) 3 (C) نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا


